لگتاہے کہ نگراں وزراءپر ن لیگ کا پریشر ہے : اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے کہا کہ لگتا ہے نگران وزراءپر نواز لیگ کا پریشر ہے، عوام کو گمراہ نہیں، حقائق سے آگاہ کیا جائے، شاہد خاقان عباسی بھی قوم کو بتائیں، جو بجلی بنائی تھی، وہ کہاں گئی؟۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا نگران حکومت قوم کے سامنے صیح حقائق رکھے۔ تمام دعوو¿ں کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ہوئی، آدھا اسلام آباد پانی کی بوند بوند کوترس رہا ہے، یہ سارے سوال شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد کے عوام پوچھیں گے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے ہیں، نگران حکومت کسی پر تنقید کے بجائے سچ بولے، ڈاکٹرشمشاد اختر نے کچھ باتیں کیں اورکچھ نہیں کیں۔ نگران وزراءکی پریس کانفرنس دیکھ کر لگا ان پر ن لیگ کا پریشر ہے، انہوں نے نگران حکومت کو مشورہ دیا کہ پورا سچ بولیں یا پھر25 جولائی تک وقت گزاریں۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کو معیشت سے متعلق پالیسی واضح کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں