تیز رفتاری کا شاخسانہ بے قابو کار سڑک کنارے بنے نالے میں جا گری ڈرائیورمحفوظ موقع سے فرار

میرپور(کشمیرلنک نیوز)تیز رفتاری کا شاخسانہ بے قابو کار سڑک کنارے بنے نالے میں جا گری حادثے میں گاڑی تباہ کار سوار گاڑی پھینکنے کے بعد موقع سے فرار،تفصیلات کے مطابق منگلا سے میرپور آنیوالی ہنڈا کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے بنے نالے میں جا گری حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی جبکہ کار ڈرائیور حسن محمودولدامجدساکن کلیال حادثے میںمعجزانہ طور پر محفوظ رہا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
شمعون ذیشان چوہدری کشمیرلنک میرپورجے کے

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.