ہاکورہ معرکہ آرائی میں تین مجاہدین کی نماز جنازہ میں لوگوں کا جم غفیر عسکری تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی والد نے اپنے فرزندکی شہادت کی خبر سماجی میڈیا پر دی

مقبوضہ کشمیر : عیسیٰ فاضلی کی نماز جنازہ انکے والد نعیم فاضلی نے پڑھائی
عیسیٰ فاضلی کو اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کے بیچ عمر ہیر میں سپرد لحد کیا گیا
عسکری تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی والد نے اپنے فرزندکی شہادت کی خبر سماجی میڈیا پر دی
جنوبی کشمیر اور شہر میں بندشیں و ہڑتال، متعدد مقامات پر شدید جھڑپیں،انٹر نیٹ اور ریل سروس معطل
راجوری یونیورسٹی کے کشمیری طلباء کا کلاسوںسے بائیکاٹ مقبوضہ کشمیر میںقصبہ ڈورو سے قریب 5کلو میٹر دورہاکورہ اننت ناگ میں شہید ہونے والے احمد نگر صورہ کے عیسیٰ فاضلی کی نماز جنازہ میں سروں کا سیلاب امڈ آیا اور لوگوں کے جم غفیر نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔عیسیٰ کی میت کوآبائی گھرپہنچایاگیاتویہاں نزدیکی علاقہ جات اورضلع گاندربل کے کئی علاقوں سے ہزاروں کی تعدادمیں لوگ پہنچے۔ عیسیٰ فاضلی کی میت کو کئی علاقوں میں گھمایا گیا،جبکہ دن بھر ان علاقوں میں اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی جاری رہی۔ خواتین نے انکی میت پر گلباری کی۔مقامی سطح پر اعلان کرایا گیا کہ دن کے3بجے نماز جنازہ شارجہ گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔ہزاروں لوگوں نے انکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔انکے والد نعیم فاضلی نے اپنے بیٹے کی نماز جنازہ پڑھائی،جس میں مزاحمتی جماعتوں کے نمائندوں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ عیسیٰ فاضلی کو بعد میں اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کے بیچ عمر ہیر میں سپرد لحد کیا گیا۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بیشتر طلباء کلاسوں سے غیرحاضر رہے اور انہوںنے غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔واضح رہے کہ فاضلی گزشتہ برس 17اگست کو یونیورسٹی سے غائب ہوگیا اور کچھ دنوں کے بعد ہی اس کی بندوق اٹھائے ہوئے اس کی تصویر سماجی روابط کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.