امام سیاست آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو سینٹ کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد، آزاد کشمیر میں بھی اس دھاندلی سے قائم حکومت کا خاتمہ کر کے عام انتخابات کروائے جائیں چودھری پرویز اشرف

اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز)پاکستانی پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے امام سیاست آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو سینٹ کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی ۔وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں بھی نئے انتخابات کروائے جائیں ۔نواز شریف نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کے ذریعے کشمیر یوں کا مینڈیٹ چھینا ۔اس لیئے پاکستان میں نواز حکومت کے خاتمے کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی اس دھاندلی سے قائم کی جائے والی حکومت کا خاتمہ کر کے عام انتخابات کروائے جائیں تاکہ کشمیریوں کو انکا غضب شدہ مینڈیٹ واپس مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں انہوں نے صادق سنجرانی اور سلیم مانڈی والا کو سینٹ کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں