سینٹ میں جیت آغاز،مردحرنے حکومت کو دھول چٹا دی،چوہدری یاسین

اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن شروعات ہیں، پیپلزپارٹی اسی حکمت عملی کے تحت عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی، آصف علی زرداری نے ایک سال قبل کہہ دیا تھا کہ ہم نون لیگ کو سینٹ نہیں لینے دیں گے ۔مرد حر آصف علی زرداری نے کمال حکمت عملی سے حکومت کو دھول چٹا دی۔ وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایوانوں میں اب بھٹو کے جیالے راج کریں گے ،وفاق اور چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومتیں قائم ہونگی ،پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر غریبوں کسانوں ہاریوں محنت کشوں کی حالت کو بدلے گی اور اس ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نون لیگ کی حکومت کی کشتی ڈوبنے کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی نئے انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں ۔نواز شریف نے تقسیم کشمیرکی سازش کو کامیاب بنانے کے لئے آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کو چھین کر جعلی حکومت بنوائی اور اس حکومت نے جو گل کھلائے اب اس حکومت کے جانے کے دن قریب آچکے آزاد کشمیر میں بھی نئے انتخابات کے ذریعے پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہو گی پیپلزپارٹی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں