چینی خاتون کی حقیقی عمر نے سب کو دنگ کردیا

خواتین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی عمر چھپانے اور عمر سے کم دکھائی دینے کی کوششوں میں مصروف رہتی ہیں، ایسے میں اگر کسی خاتون کی عمر 40 برس سے زائد ہو، لیکن وہ دِکھنے میں 20 برس کی لگیں تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو کس قدر خوش قسمت سمجھتی ہوں گی۔
جی ہاں یہ خوش قسمت خاتون چین سے تعلق رکھنے والی یانگ دان ہیں جو گذشتہ 22 برس سے موسم کی خبریں نشر کر رہی ہیں۔یانگ دان کی عمر 44 برس ہے لیکن وہ محض 22 برس کی لگتی ہیں، یعنی یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اِن گئے ماہ و سال نے ان پر کوئی بھی اثر نہیں ڈالا۔گزشتہ ہفتے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چین میں یانگ دان کی ایک ویڈیو اور چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں ان کی 1996 سے لے کر رواں برس تک کی تصاویر شامل تھیں۔متعدد افراد کو جب ان کی عمر معلوم ہوئی تو سب ہی دنگ رہ گئے کیونکہ گذشتہ 22 سال سے لے کر اب تک ان میں ذرا بھی تبدیلی نہیں آئی بلکہ وہ اپنی عمر سے مزید چھوٹی نظر آنے لگی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.