شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیکٹا کی موبائل ایپ ‘چوکس’ متعارف

نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی موبائل ایپ ‘چوکس’ متعارف کروا دی گئی، جس کی مدد سے عوام مذہبی منافرت اور شدت پسندی پر مبنی تقاریر سے حکام کو آگاہ کرسکیں گے۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے نیکٹا ہیڈ کوارٹرز کی نئی عمارت میں اندرونی سلامتی سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران نیکٹا کی موبائل فون ایپلیکیشن ‘چوکس’ کا افتتاح کیا، جس سے عوام کی شکایات اور اہم معلومات کا نیکٹا سے تبادلہ ہوسکے گا اور انتہاپسندی اور دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ افسران عوام کی شکایات پر بروقت کارروائی کریں تاکہ ایپلیکیشن کی افادیت برقرار رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوکس ایپلیکیشن سے پاکستان کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں