وفاقی وزیر دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے دانیال عزیز کو فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی تو انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔جسٹس مشیر عالم نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور کہا کہ آپ نے 2017 میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کی جس میں آپ نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے نگراں جج نے ریفرنس تیار کروایا۔
فرد جرم میں کہا گیا کہ آپ نے جسٹس اعجاز الاحسن کے لئے کہا کہ ان کے خلاف آپ نے مواد اکٹھا کرلیا ہے اور ایک انٹرویو کے دوران آپ نے کہا کہ جہانگیر ترین کی نااہلیت کا فیصلہ عمران خان کو بچانے کے لیے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.