پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹکراؤ ہوگا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کا میلہ اپنے فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے اور ٹورنامنٹ کا انتہائی اہم میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں رات 9 بجے ایونٹ کے 25ویں میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے آخری 4 روز کے دوران 6 لیگ میچز پلے آف میں قسمت آزمائی کرنے والی 4 خوش قسمت ٹیموں کا فیصلہ کریں گی۔ امکان یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور موجودہ کپتان سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گروپ میں پہلی دو پوزیشن حاصل کریں گی۔
پہلی دو ٹیموں کے درمیان دبئی میں اتوار کو پہلا پلے آف ہوگا اور فاتح ٹیم کو براہ راست کراچی فائنل کا ٹکٹ ملے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم 21 مارچ کو لاہور کے آخری پلے آف میں ایک بار پھر قسمت آزمائے گی جب کہ 2 بدقسمت ٹیمیں وطن واپسی کا سفر شروع کریں گی۔ملتان سلطانز کے پاس پلے آف میں جانے کے لئے آج آخری موقع ہے، اس نے 9 میچز کھیلے جس میں 4 جیتے، چار ہارے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.