لاہور قلندرز کے کپتان میک کولم نے پی ایس ایل میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر خاموشی توڑدی

لاہور قلندرز کے کپتان میک کولم نے پاکستان سپر لیگ تھری میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر خاموشی توڑ دی۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مسلسل 6 ناکامیوں اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم بالآخر جاگ گئی ہے اور مسلسل دو میچوں میں کامیابی حاصل کر لی۔یہ فتوحات یقیناً ان کے اعتماد کو تو بحال کر سکتی ہیں مگر انہیں کسی بھی صورت ٹورنامنٹ میں واپس نہیں لا سکتیں۔لیکن لاہور کے کپتان برینڈن میکولم کے لیے بقیہ دو میچوں میں فتح بھی اہمیت کی حامل ہے اور ان کی پوری توجہ انہی میچوں پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.