کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستان کی 4 رکنی بیڈمنٹن ٹیم کا اعلان

لاہور: کامن ویلتھ گیمز کے لئے 4 رکنی پاکستانی بیڈمنٹن ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقد ہوں گے جس میں پاکستان کی 2 لڑکیوں اور 2 لڑکوں پر مشتمل 4 رکنی بیڈمنٹن ٹیم حصہ لے گی۔ٹیم میں ماہ حور شہزاد، پلوشہ بشیر، حافظ عرفان اور مراد علی شامل ہیں جب کہ پاکستانی کھلاڑی انفرادی اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیں گے۔پاکستانی ٹیم بھارت، اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے اور روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان کا مقابلہ 5 اپریل کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں