نریندر مودی نے ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ابوظہبی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔55 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والا ابوظہبی کا یہ پہلا وسیع و عریض مندر 2020 میں مکمل ہوگا۔ ابوظبہی میں مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت مایوسی کے دور سے نکل چکا ہے اور اس سے اب یقین ہو گیا ہے کہ چیزیں تبدیل ہوں گی۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے بتایا کہ منصوبہ 2020 میں مکمل ہوگا۔اس مندر کے لیے زمین ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان نے عطیہ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں