33

اب آپ واٹس ایپ پرکال کے دوران یہ کام بھی کرسکیں گے۔۔۔اہم ترین فیچرمتعارف

حالیہ دنوں میں واٹس ایپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروائے گئے جسے صارفین نے پسند بھی کیا اور سراہا بھی۔واٹس ایپ پر وائس کال کے دوران صارفین کو یہ مشکل پیش آتی تھی کہ ویڈیو کال کرنے کے لیے انہیں اپنی جاری وائس کال کو بند کرنا پڑتا تھا، جس کے بعد وہ ویڈیو کال کرنے کے قابل ہوتے تھے، لیکن اب یہ مشکل بھی واٹس ایپ میں ختم کردی گئی ہے۔جی ہاں صارفین کو اب یہ سہولت فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنی جاری وائس کال کے دوران ہی ویڈیو کال بھی کرسکیں گے، اس کے لیے ایک آپشن نمایاں ہوگا جس پر کلک کرکے اُسی وائس کال پر ویڈیو کال بھی کی جاسکے گی۔دوسری جانب ویڈیو کال ریکوئسٹ وصول کرنے والا صارف اگر اسے استعمال نہ کرنا چاہے تو اس کو کال مسترد کرنے یعنی decline کا آپشن بھی فراہم ہوگا، جس سے وہ کال کی درخواست کینسل کرسکتا ہے۔فی الحال یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے اور جلد ہی صارفین واٹس ایپ بیٹا ورژن میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں