پوری فورس لگا دیں، ملزم جہاں بھی ہے پکڑیں، پنجاب میں زیادتی کے واقعات کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے

لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی پنجاب کو 36 گھنٹے میں ملزم پکڑنے کا حکم
پوری فورس لگا دیں، ملزم جہاں بھی ہے پکڑیں، پنجاب میں زیادتی کے واقعات کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے
زینب ہم سب کی بیٹی ہے اور یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ
پنجاب میں خواتین اور بچیوں سے زیادتی کے جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں، جتنے ملزم گرفتار اور جتنے گرفتار نہیں ہوئے تفصیلی رپورٹ 16 جنوری کو پیش کی جائے
ڈی جی فارنزک لیبارٹری بھی پیش ہو کر اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں، ان واقعات کی روک تھام کے لیے سخت ترین اقدامات کرنا ہوں گے
غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، چیف جسٹس منصور علی شاہ کے ریمارکس ،سماعت16 جنوری تک ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں