بلوچستان کا نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب: قدوس بزنجو نے کاغذات جمع کرادیئے

کوئٹہ: بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جارہے ہیں۔

بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک اعلامیے کے مطابق ہفتہ 13 جنوری کو صبح 10 بجے منعقد ہونے والے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی برائے انتخاب وزیراعلیٰ بلوچستان آج صبح 9 بجے تا شام 3 بجے کے دوران سیکریٹری اسمبلی کے دفتر سے حاصل کیے اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔صوبے میں نئے قائد ایوان کے لیے مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں نواب ثناء اللہ زہری کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے ناراض اراکین اور (ق) لیگی ارکان صوبائی اسمبلی نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے عبدالقدوس بزنجو کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں