الیکشن 2018: آصف زرداری کا نوابشاہ سے انتخاب لڑنے کا اعلان

نواب شاہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آئندہ انتخابات میں نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

پیپلزپارٹی میڈیا سیل کے مطابق پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں پیپلز سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔

آصف زرداری نے نواب شاہ سیکریٹریٹ کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر کارکنان سے گفتگو میں انہوں نے آئندہ انتخابات میں نواب شاہ سے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

سابق صدر نے اپنے کارکنان کو الیکشن کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.