زینب قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

صور میں قتل کی گئی 7 سالہ زینب کے والد کے اعتراض کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔

مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کے نام پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے بعد آر پی او ملتان محمد ادریس کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ بنادیا گیا جب کہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آر پی او ملتان محمد ادریس کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس کی تفتیش کا آغاز کردیا اور امید ہے کہ جلد نتائج تک پہنچ جائیں گے۔

خیال رہے کہ زینب قتل کی تحقیقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں حساس اداروں کے افسران کو بھی شامل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.