بھنسالی صرف جوتوں کی زبان سمجھتے ہیں،بی جے پی

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پدماوتی‘ کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیںجو شوٹنگ سے لے کر ابتک مسائل کا شکار ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم پرجہاں کئی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ،اب حکمران جماعت بی جے پی کے وزیر چنتا مالویا نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگوں کو سمجھانے کا کوئی فائدہ نہیں، ایسے لوگ صرف جوتوں کی زبان سمجھتے ہیں۔چنتا مالویا نے سنجے لیلا بھنسالی کو خوب کھری کھری سناتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ فلم ’پدماوتی‘ نہ دیکھیں، فلمساز چند پیسوں کے لالچ میں تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ رانی پدماوتی ہر ہندوستانی عورت کے لئے باعث احترام ہیں، انہوں نے اپنی عزت بچانے کیلئے خود کو آگ میں جھونک دیا تھا لہٰذا ان کی کہانی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا باعث شرم ہے۔ واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے ایک وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے وضاحت کی تھی کہ فلم میں پدماوتی اور علا الدین خلجی کے درمیان ایسا کوئی سین نہیں ہے، جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں