ویمنز ایشز سیریز: ایلسی پیری کے 213رنز ، کرن بلوچ کا 242رنز ریکارڈ برقرار

سڈنی:آسٹریلیا کی آل راونڈر ایلسی پیری نے ایشز سیریز میں ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری کو ریکارڈ اور ناقابل شکست ڈبل سنچری میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ میچ میں اپنی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 168رنز کی برتری دلوادی۔ سیریز کے واحد ٹیسٹ کے تیسرے دن ایلسی پیری کے 213رنز کی بدولت آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 448رنز 9کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی۔ویمنز کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ پاکستانی ٹیم کی سابق کپتان کرن بلوچ کے پاس ہے ۔ کرن بلوچ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔ انہوں نے 2004ءمیں242رنز کی رنز اننگز کھیل کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرایا تھا تھا اور ان کا یہ ریکارڈ اب بھی قائم ہے۔خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری بڑی اننگز کا ریکارڈ ہندوستانی ٹیم کی کپتان متھالی راج کے پاس اور ایلسی پیری صرف ایک رن کے فرق سے یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکیں۔ متھالی راج نے2002ءمیںانگلینڈ کے خلاف214رنز اسکور کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں