ڈاکٹر ذاکر نائک کو ہندوستان کے حوالے کیا جائے گا، ملائیشیا

ریاض: ملائیشیا نے کہاہے کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائک کو ہندوستان کے حوالے کرے گا۔نائب وزیر اعظم احمد زاہد حمیدی نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے ذاکر نائک کو حوالے کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں ہوا تاہم اگر مطالبہ کیا گیا تو ملائیشیا انہیں ضرور حوالے کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ملائیشین حکام نے کہا تھا کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائک کو ہندوستان کے حوالے نہیں کیا جائے گاتاہم تفتیش میں وہ ہندحکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا حکومت ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتی۔ حکومت کو توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں حکومت ہند یا انٹرپول کے ذریعہ ڈاکٹر ذاکر نائک کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں