پشاور میں فائرنگ، سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان جاں بحق

پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے بورڈ بازار کے قریب ناصر باغ روڈ پر پیش آیا۔فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار ہارون بلور شہید ہوگئے تھے۔اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں