تھائی لینڈ کے غار میں پھنس جانے والی فٹبال ٹیم کی کہانی پر فلم بنانے کی تیاری

تھائی لینڈ کے غار میں پھنس جانے والی جونیئر فٹبال ٹیم کے 12 کھلاڑیوں اور ان کے کوچ کو کس طرح تلاش کیا گیا، اب یہ سارے مناظر شائقین فلم کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 2 پروڈکشن ہاؤس کمپنیز مل کر اس واقعے پر مبنی فلم بنائیں گی، جس میں دیکھا جا سکے گا کہ کس طرح 12 بچوں اور ان کے کوچ کو بحفاظت غار سے نکالا گیا اور اس ‘مشن امپوسبل’ کو کس طرح کے ریسکیو اقدامات کے ذریعے ممکن بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تھائی حکومت اور تھائی بحریہ کی جانب سے ایون ہوئی پکچرز کے بینر تلے یہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے ہدایت کار جون ایم چو ہوں گے۔جون ایم چو کا کہنا ہے کہ ‘یہ ایک خوبصورت کہانی ہوگی جس میں ایک انسان دوسرے انسان کو بچا رہا ہے، اس سے زیادہ اچھا کیا ہوگا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں