این اے 125: الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم، سعد رفیق دھاندلی کے الزامات سے بری

لاہور: سپریم کورٹ نے 2013 کے عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقے این اے 125 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرلی اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 125 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن کے نتائج کو پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا تھا۔الیکشن ٹربیونل نے 2015 میں حامد خان کی عذرداری پر این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کے جج جاوید رشید محبوبی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے بعد جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اس طرح لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق انتخابات 2013 میں دھاندلی کے الزامات سے بری ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں