آپ کس کو نیا وکیل کرینگے ؟جج محمد بشیر کے سوال پر نواز شریف کا حیران کن جواب

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت خواجہ حارث کے وکالت نامہ واپس لینے کی وجہ سے کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج جہاں وکیل صفائی خواجہ حارث نے پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءپر جرح جاری رکھنی تھی، تاہم خواجہ حارث کی جانب سے وکالت نامہ واپس لینے کی وجہ سے کیس بظاہر تعطل کا شکار نظر آرہا ہے۔احتساب عدالت کے جج بشیر نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ خواجہ حارث کے کیس سے علیحدہ ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کو کہا کہ آپ کس کو نیا وکیل کریں گے یا خواجہ صاحب کو ہی منا لیں۔جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ مشورہ کرکے بتاتا ہوں ، نیا وکیل کرنا ہے ، یا خواجہ حارث مان جاتے ہیں ۔خوا جہ حارث کی جانب سے 200 صفات پر مشتمل درخواست دائر کی گئی جس کے بعد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ کیس کی 4 جون کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءپر جرح 11 جون تک موخر کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں