بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

موسم کی مہربانیاں آج بھی جاری رہیں گی۔
اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ملتان اور ڈی جی خان میں آج بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔آج بھی کئی شہروں میں بادل برسنے کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ملتان اور ڈی جی خان میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میںآسمانی بجلی نے تباہی مچائی۔ ژوب اور ڈیرہ بگٹی میں بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔ادھر لیہ میں بھی آندھی اور بارش نے تباہی مچائی۔ درخت، سائن بورڈ، کھمبے اور دیواریں گرنے کے کئی واقعات پیش آئے۔ چار بچوں اور چودہ خواتین سمیت اڑتیس افراد زخمی ہو گئے۔ سکھر میں بھی آندھی سے درخت اور کھمبے اکھڑ گئے جس سے بجلی کا نظام متاثر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں