برف بالآخر 67 سال بعد پگھل گئی ٹرمپ اور کم جونگ ملاقات کتنے منٹ تک جاری رہی؟

امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کورین سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان ملاقات سنگاپور میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد کی فضا قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات 48 منٹ جاری رہی۔ماضی کے دو بڑے دشمن ممالک کے درمیان برف بالآخر 67 سال بعد پگھل گئی، شمالی کورین سربراہ کم جونگ اُن اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اس موقع پر کم جونگ نے کہا کہ تاریخی ملاقات کیلئے تمام رکاوٹیں عبور کیں، مذاکرات کا راستہ آسان نہیں تھا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ملاقات امن کا آغاز ثابت ہو گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کانیا باب شروع ہوگیا، کم جونگ اُن سے ملاقات بہت اچھی رہی، اُن سے مل کر بڑے مسئلے پرقابو پا لیں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بات چیت کانتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں نکلےگا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 48 منٹ جاری رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں