گردن اکڑ جائے یا بل پڑجائے تو کیا کرنا چاہیے؟ انتہائی مفید طریقہ کے بارے میں جانئے

غلط طریقے سے سونے یابیٹھنے سے بعض اوقات ایساہوتا ہے کہ گردن میں بل پڑجاتا ہے اور اس میں شدید تکلیف ہونے لگتی ہے۔
ایسی صورت میں ادویات سے آرام تو آجاتا ہے یا درد کم ہوجاتی ہے لیکن درد کش ادویات کے نقسانات سے محفوظ رہنا ممکن نہیں ہوتا لہذا بہتر ہے کہ ورزش یا قدرتی طریقے سے درد کو ٹھیک کیا جائے۔آئیے آپ کو اس سے آگاہ کرتے ہیں۔
کندھوں کو آرام دیں
اپنے کندھوں کو آرام دیں اور ساتھ ہی اپنے بازوﺅں کوآگے اور پیچھے کی جانب گھمائیں۔اس کی وجہ سے کندھوں اور گردن کے اردگرد کے مسلزکو سکون ملے گا۔

بازوﺅں کو گھمائیں
آپ کو چاہیے کہ اپنے بازوﺅں کو پہلے پیچھے کی جانب گھمائیںاور پانچ چکر دینے کے بعد اب بازوﺅں کو آگے کی جانب گھمائیں۔یہ ورزش آپ سیٹس میں کرسکتے ہیں اورآدھ گھنٹہ یہ ورزش کرنے سے ااپ کو کافی افاقہ ہوگا۔اس کی وجہ سے گردن کے اردگرد کے پٹھے حرکت میں آئیں گے اور ان میں سوزش کم ہوگی۔

سر کو ’ہاں‘اور’ناں‘میں حرکت دیں
آپکو چاہیے کہ اپنے اپنے سر کو ’ہاں‘اور’ناں‘کے انداز میں حرکت دیں۔سر کو ’ہاں‘والی حرکت کی وجہ سے پٹھوں کی سوزش میں کمی ہوگی اور ساتھ ہی ’ناں‘والی حرکت سے انہیں سکون بھی ملے گا۔یہ ورزش بھی آدھے گھنٹے تک کرنی چاہیے ۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں