فالسے کا دل،جگر،قے،ہچکی اور گرمی میں بڑھتی ہوئی گیسٹرو جیسی بڑی بیماریوں سے بچاؤمیں اہم کردار

روزمرہ کی نعمتوں کیساتھ اللہ تعالیٰ نےبنی نوع انسان کو خوش رنگ،خوش ذائقہ اور فرحت بخش پھلوں کےعظیم تحفےسےبھی نوازاہے،، فالسےکاشماربھی موسم گرما کےخاص پھلوں میں ہوتا ہے،، جو نہایت کم مدت کیلئے مارکیٹ میں آتا ہے،، اپنےکھٹے میٹھےذائقے کی بدولت یہ بچوں بڑوں سبھی میں بے حد مقبول ہے۔فالسہ دیکھنے میں توچھوٹاسا پھل ہےمگراپنےاندربےشمار فوائدسموئےہوئےہے،، منفرد رنگ اورذائقےکاحامل یہ ننھا پھل دل،جگر،قے،ہچکی اور گرمی میں بڑھتی ہوئی گیسٹرو جیسی بڑی بیماریوں سے بچاؤمیں یہ اہم کرداراداکرتاہےگرمی کاموسم آتےہی فالسے کی مانگ میں اضافہ ہوجاتاہے اسےکھانےکیساتھ ساتھ اس کا جوس بھی بہت شوق سے پیا جاتا ہےجوپیاس کی شدت کوکم کرنےاوردل کی تسکین کا کاضامن ہے۔فالسےمیں لذت کےعلاوہ بے شمارطبی اورغذائی فوائد بھی پائےجاتےہیں،،شدیدگرمی اورلُومیں فالسے کا شربت سن اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہے،،اس میں اکاسی فیصد پانی کےعلاوہ پروٹین اور نشاستہ بھی موجود ہوتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کےاس دورمیں بیس روپے میں فالسے کا شربت گرمی کا بہترین اور سستا توڑ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.