خون خوار درندے مودی کی برطانیہ آمد پر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے خود برطانیہ جائوں گا راجہ محمد فاروق حیدر خان

میرپور(کشمیر لنک نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد مودی کی پالیسی ہے کہ طاقت اور جبر کا بے دریغ استعمال کر و اور کشمیریوں کو کچل دو،مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کو سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، طالبعلموں کو اٹھایا جاتا ہے بعد میں ان کی لاشیں دکھائی جاتی ہیں کہ پولیس مقابلہ میں مارے گئے ۔ ہندوستانی فوج اورپولیس کو کشمیریوں کو مارنے پر ترقی ملتی ہے ۔جو ظلم مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج ڈھا رہی ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ۔ لائن آف کنٹرول پر امتحانی سنٹرز پر بھی گزشتہ روز گولہ بھاری کی گئی اور معصوم بچیوں کو امتحان بھی نہیں دینا دیا گیا ۔مقبوضہ وادی اور لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی ہندوستانی جارحیت پاکستان کے خلاف برہمن سامراج کی سازش ہے ۔ خون خوار درندے مودی کی برطانیہ آمد پر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے خود برطانیہ جائوں گا۔ کھڑی شریف اولیاء اللہ کی سرزمین یہاں کے دیرینہ مسائل جن میں سڑکیں اورپل کی تعمیر شامل ہے بجٹ کا حصہ ہیں اگلے بجٹ میں مزید فنڈدیں گے ۔ہمارے ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہو رہے ہیں ۔ سابق دور میں پچاس کروڑ کے منصوبوں کے خلاف بجٹ میں دو کروڑ روپے رکھا جاتا تھا ۔ہم نے مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی روایت ڈالی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھڑی شریف میں ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رخسار احمد کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزراء حکومت چوہدری محمد عزیز ، چوہدری محمد سعید ممبران اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ، کرنل(ر) وقاراحمد نور نے بھی خطاب کیا ۔اس سے پہلے وزیر اعظم جب کھڑی شریف پہنچے تو مختلف مقامات پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.