اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے مقرر کردہ پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس دوران خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخابی عمل ہوا۔

تمام اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیا اور ووٹنگ تقریباً پونے 6 بجے مکمل ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.