جامعہ نعمیہ میں منعقدہ سیمینارمیں ازادکشمیر اسمبلی سے ختم نبوت بل کی منظوری پر راجہ فاروق حیدر،ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری و دیگر ممبران اسمبلی و کونسل کو خراج تحسین

دارلعلوم جامعہ نعمیہ میں منعقدہ مفتی اعظم سیمینار و عرس شہید اسلام حضرت
ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے موقع پر منعقدہ عظیم اجتماع میں ازادکشمیر اسمبلی سے
ختم نبوت بل کی منظوری پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے متفقہ قرارداد منظور کی
گئی جس میں وزیر اعظم ازادکشمیر راجہ فاروق حیدر،ممبر اسمبلی پیر علی رضا
بخاری و دیگر ممبران اسمبلی و کونسل کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیلات کے
مطابق دارلعلوم جامعہ نعمیہ میں منعقدہ مفتی اعظم سیمینار و عرس شہید اسلام
حضرت ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے موقع پر منعقدہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز
اسمبلی سے تحفظ ناموس رسالت بل کی منظوری پر انتہائی خوشی کا اظہار کیاگیا
اور آزاد کشمیر اسمبلی کو اس عظیم کام پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے متفقہ
قرارداد منظور کی گئی۔سیمینار کی صدارت علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی پرنسپل جامعہ
نعمیہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے کی جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی
سابق وزیر اعظم قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف تھے ،سیمینار سے سینیٹر
پرویز رشید ، ممبر اسمبلی وسجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضابخاری ،
محمد سہیل وڑائچ ، علامہ غلام محمد سیالوی، مفتی محمد اقبال چشتی ، ڈاکٹر بدر
منیر ، صاحبزادہ محمد حسن رضا و یگر نے بھی خطاب کی۔ اس عظیم اجتماع میں
ازادکشمیر اسمبلی سے ختم بل کی منظوری پر خراج تحسین کے لئے پیش کی گئی متفقہ
قرارداد ازادکشمیر اسمبلی اور آزاد خطہ کے عوام کے لئے ایک بہت بڑا اعزا ز ہے
جس میں وزیر اعظم ازادکشمیر راجہ فاروق حیدر،ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری و
دیگر ممبران اسمبلی و کونسل کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.