میسنجر لائٹ ایپلی کیشن کے لیے ویڈیو کالنگ فیچر پیش

فیس بک کی جانب سے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر میسینجر لائٹ ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ویڈیو کالنگ فیچر پیش کردیا گیا ہے۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چیٹ باکس اوپن کرنا ہوگا جس میں دائیں جانب ویڈیو چیٹ کا آپشن موجود ہوگا۔ یہ ویڈیو کالنگ فیچر بالکل اسی طرح کام کرے گا جس طرح ریگولر میسنجر اپلیکشن میں کام کرتا ہے۔ صارفین دوران کال ہی اسکرین پر موجود بٹن کو ٹیپ کرکے آڈیو کال سے ویڈیو کال پر منتقل بھی ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فیس بک میسنجر لائٹ اپلیکیشن کا حجم صرف 10 ایم بی ہے اور اسے سستے اسمارٹ فونز اور سست انٹرنیٹ رفتار والے علاقوں میں بآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.