غیر ملکی لیجنڈز پاکستانی ملبوسات میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے

پاکستان سپر لیگ تھری میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید دلچسپ میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کئی ریکارڈز پاش پاش ہونے کے بعد کئی نئے ستارے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔
ایسے میں پی ایس ایل میں ملکی و غیر ملکی براڈ کاسٹرز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ جمعے کو ایونٹ میں شریک تمام ملکی و غیر ملکی براڈ کاسٹرز پاکستانی لباس شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئے اور عوام اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔میچز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ڈینی موریسن، ڈیمن فلیمنگ، ایلن ولکنز، بازید خان، رمیز راجہ، مائیکل سلاٹر اور زینب عباس نے قومی ملبوسات زیب تن کیا اور متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ہونے والے پی ایس ایل کے رنگ ہر سو بکھیرے..اس حوالے سےکمنٹیٹرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
پاکستان کی معروف اسپورٹس جرنلسٹ اور پی ایس ایل کی پریزنٹر زینب عباس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’آج جمعہ کا دن ہے ہم نے آج کے دن روایتی لباس زیب تن کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.