61

واقعہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں 67 مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ.ویڈیو کوالٹی بہتر بنانے کیلئے پنجاب فرانزک لیب کو کہا گیا رپورٹ

اسلام آباد۔۔ زینب کیس’آئی جی پنجاب کی طرف سے رپورٹ عدالت عظمی میں جمع کروا دی گئی
آخری عینی شاہد کی مدد سے مجرم کو ڈھونڈنے کیلئے گھر گھر تلاشی جاری ہے،رپورٹ
واقعہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں 67 مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے گئے
اصل مجرم کوپکڑنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں،تحقیقات کی نگرانی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کر رہے ہیں
ملزمان تک پہنچنے کیلئے موبائل ڈیٹا سے مدد بھی لی جا رہی ہے،علاقے کا جیوفینسنگ ڈیٹا حاصل کر لیا گیا
حاصل کردہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو کی کوالٹی اچھی نہیں ہے اور اس سے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی
ویڈیو کوالٹی بہتر بنانے کیلئے پنجاب فرانزک لیب کو کہا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں