651

پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں 9 افراد شہید، تمام دہشت گرد ہلاک

پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز نے آپریشن کرکے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

جمعہ کی صبح پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے قریب واقع ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت خیبرپختونخوا پر اچانک 3 نقاب پوش مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور آپریشن کا آغاز کردیا۔آپریشن کے دوران یونیورسٹی روڈ اور اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، جائے وقوعہ کی فضائی نگرانی بھی کی گئی جب کہ آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

فورسز نے چند گھنٹوں کے آپریشن میں ڈائریکٹوریٹ میں موجود تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں بارودی مواد کے علاوہ 20 ہینڈ گرنیڈ اور 3 خودکش جیکٹس بھی شامل تھیں، جنہیں دہشت گرد پھاڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کے نتیجے میں 6 طلبا سمیت 9 افراد شہید ہوئے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ہلاکتوں کی تصدیق
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں 9 افراد شہید، تمام دہشت گرد ہلاک” ایک تبصرہ

  1. very bad for all of us in pakistan. ….we have become a soft target for last 20yrs…our intelligence system is not upto date…first line of defense is poor enough to penetrate easily. ..

اپنا تبصرہ بھیجیں