شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملز جنوبی پنجاب منتقل کرنے کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپیل کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ غالباً یہ انڈسٹری نئی نہیں لگائی گئی، معاملہ شوگر ملز منتقلی کا ہے، کیا مقدمات کے دوران یہ کاروبار بند ہے؟
شوگر ملز کے وکیل نے بتایا کہ کاروبار بھی بند ہے اور 3 ماہ میں ملوں کی منتقلی کاحکم بھی ہائیکورٹ نے دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ’اگر ملز غیر قانونی لگائی گئی ہیں تو منتقل کرنا پڑیں گی، میرے خیال سے اپیل کی سماعت کے لیے منظوری توبنتی ہے‘۔وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو فی الوقت معطل کیا جائے جب تک سپریم کورٹ اپیل کا فیصلہ نہیں کردیتی۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ اخبارات میں اپیلیں کیوں شائع کی جارہی ہیں؟ ملیں توسال سے بند ہیں، فی الحال حکم امتناعی نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.