ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال سمیت 7 اعلیٰ عہدے داروں کو رہا کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت نے ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال سمیت 7 اعلیٰ عہدے داروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان افراد کو عدم ثبوت کی بناء پر رہا کیا جا رہا ہے۔ رہائی پانے والوں میں رہائی پانے والوں میں سابق وزیرمتعب بن عبداللہ، سابق گورنرترکی بن عبداللہ ، شہزادہ ترکی بن ناصراورشہزادہ فہد بن عبداللہ ، سابق وزیرخزانہ ابراہیم العساف، سابق نگراں شاہی محل خالد التویجری بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے سعودی حکومت نے کرپشن کیخلاف آپریشن کے دوران 11 شہزادوں سمیت متعدد موجودہ و سابق وزراء سمیت اعلی شخصیات کو گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں