ایک آدمی منی لانڈرنگ پر تالیوں سے استقبال کا کہہ رہا ہے: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ ایک آدمی 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرکے معصوم بن جاتا ہے اور پھر وہ کہتا ہے لاہور آمد پر تالیوں کے ساتھ استقبال کریں۔اسلام آباد میں انصاف مسیحی برادری کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہاکہ پاکستان میں کسی بھی کمزور طبقے کو ان کے حقوق نہیں ملتے، ڈھائی کروڑ پاکستانی بچے اسکول نہیں جاتے، انصاف کی فراہمی ریاست کا فرض ہوتا ہے، جب معاشرے میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تب کمزور مارا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک آدمی 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرکے معصوم بن جاتا ہے، پھر وہ کہتا ہے لاہور آمد پرتالیوں کے ساتھ استقبال کریں، دنیا کا کوئی وزیراعظم منی لانڈرنگ میں پکڑا جائے وہ شرم سے نہیں نکلتا، منی لانڈرنگ کرنے والے وزیراعظم کو انڈے پڑتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ ریمنڈ ڈیوس نے دن دیہاڑے دوقتل کردیئے لیکن ہمارا قانون اسے پکڑ نہیں سکتا، یہاں کمزور کے لیے کچھ اور طاقتور کے لیے قانون اور ہے، تمام طبقات کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہیں حقوق نہیں مل رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں