پیدائشی طور پر ایک آنکھ سے محروم بچی کو دوسری آنکھ لگادی گئی

لندن…. مقامی سرجنوں نے ایک انتہائی شاندا ر اور عجیب و غریب کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک 3سالہ بچی کی دوسری آنکھ لگادی ہے جو پیدائشی طور پر محض ایک آنکھ کی حامل تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ سرجری برطانیہ میں اپنی قسم کی پہلی سرجری ہے کیونکہ دوسری آنکھ تیار کرنے کیلئے سائنسدانوں نے خود اس بچی کے پیٹ کی چربی کو استعمال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاہاکسویل نامی بچی نقص عین کی بیماری مائیکرو اتالمیاکے ساتھ پیدا ہوئی تھی اور پیدائش کے وقت ایک آنکھ سے محروم تھی۔ جب اس کی عمر ایک سال ہوئی تو ڈاکٹرو ں نے اس کی آنکھ میں ا یک پروستھیکٹ آنکھ نصب کردی جو اسی بچی کے پیٹ کی ایک ملی میٹر چربی سے تیار کی گئی تھی چونکہ اب اس بچی کی عمر بڑھ رہی ہے اسلئے سرجنوں کا کہناہے کہ بچی کو ہر دو سال بعد اسی قسم کی ایک مصنوعی آنکھ کی ضرورت پیش آئیگی۔پیٹ کی چربی سے بنائی گئی آنکھ کو لگانے کا آپریشن 4گھنٹے تک جاری رہا۔ بچی کی 31سالہ ماں لورین کا کہناہے کہ لوگوں کی طرف سے اسے ہر 2 سال بعد عطیات کی ضرورت پڑیگی تاکہ وہ اپنی بچی کی آنکھ وقت پر لگواتی رہے۔ اب تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ دوسری آنکھ سے بچی کیلئے دیکھنا ممکن ہے یا نہیں کیونکہ ایسی آنکھیں صرف نمائشی بھی ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں