فاروق حیدرخان کی اے این پی کے رہنماء رہنما ہارون بشیر بلور پر خودکش حملے کی شدید مذمت

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی اے این پی کے رہنماء رہنما ہارون بشیر بلور پر خودکش حملے کی شدید مذمت ۔ اپنے ردعمل میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بلورخاندان نے تین نسلیں جمہوریت اور امن کے لیے قربان کردیں،دکھ کی اس گھڑی میں بلورخاندان کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس بہیمانہ عمل کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے یہ واقعہ بربریت کی بدترین مثال ہے ۔ وزیر اعظم نے خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اورشہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں