سعودی عرب میں قبائلی تعصبات بھڑکانے والو ں کیخلاف زبردست کارروائی ہوگی: شیخ سعود بن عبداللہ المعجب

سعودی پبلک پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں قبائلی تعصبات بھڑکانے والو ں کیخلاف زبردست کارروائی ہوگی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس وڈیو کلپ کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا جس میں سماجی ہم آہنگی اور معاشرتی تعلقات نیز ملکی نظام کو زک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ وڈیو کلپ کی حقیقت دریافت کی جائے ۔ یہ پتہ لگایا جائے کہ کس نے کب اور کیوں اسے جاری کیا او راسکے خلاف فوجداری قانون کی دفعہ 17کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے۔مبینہ وڈیو کلپ چند گھنٹوں کے اندر وائرل ہوگئی اور ہرکس و ناکس کی جانب سے یہی مطالبہ آیا کہ ذمہ دار عناصر کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ پبلک پراسیکیوٹر نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ خوف وہراس پھیلانے والے جرائم کی روک تھام کی جائیگی۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ عوام کی عزت کے ساتھ کھیلنے والوں ، اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کرنے والوں اور اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں