شدید ترین گرمی اور بارشیں نہ ہونے سے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے خطرناک انتباہ کردیا

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ رواں سال مون سون کا پہلا حصہ دوسرے حصے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا۔
اطلاعا ت کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے اور کہا کہ رواں سال مون سون کا پہلا حصہ دوسرے حصے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا، شمالی علاقہ جات میں مون سون کے پہلے حصہ بارشیں معمول سے زائد ہونے کا امکان جبکہ دوسرے حصے میں معمول سے کم ہونگی محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ زائددرجہ حرارت کے پیش نظر پنجاب اور گلگت بلتستان میں زائد بارشوں کا امکان ہے ٗ کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال معمول سے کم بارشوں کی توقع کررہے ہیں۔ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ15جولائی سے 15ستمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران اگلے 3 روز کی پیش گوئی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا اور پیش گوئی کے ذریعے بارشوں کی شدت کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں