اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ جاری

ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی توجہ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ فخرزمان، احمد شہزاد اور حارث سہیل دل کھول کر اسٹروکس کھیلنے کے ساتھ رننگ بہتر بنانے کیلئے بھی کوشاںہیں۔ شعیب ملک نے بھی اپنی ٹائمنگ بہتر بنائی، حسین طلعت نے بیٹ اور بال دونوں سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور چند اچھے اسٹروکس پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی داد سمیٹی۔فہیم اشرف نے بھی بیٹنگ سیشن میں کریز سے باہر نکل کر جارحانہ اسٹروکس کھیلے، پیسرز نے رنز کو کنٹرول کرنے کیلئے اظہر محمود کے مشوروں پر عمل کیا۔ شاداب خان اور محمد نواز نے دوسرے نیٹ میں اسپن بولنگ کا جادو جگایا۔ فیلڈنگ سیشن میں اسٹیورکسن نے میدان کے چاروں طرف گیندیں اچھال کر کھلاڑیوں کو خوب دوڑاتے ہوئے کیچ پکڑنے کو کہا۔ کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کا الگ سیشن بھی کیا۔ انھوں نے سنگل وکٹ کے دائیں بائیں پھینکی گئی گیندوں کو قابو کرتے ہوئے اسٹمپنگ کی خصوصی مشق کی۔ تیاریوں کا یہ سلسلہ جاری تھا کہ بارش نے مداخلت کردی ۔2ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 12جون اور دوسرا 13جون کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.