خانہ کعبہ کا طواف کرنے والے کی موت کی تردید

مکہ مکرمہ …. باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے اچانک گر کر جاں بحق ہوجانے والی وڈیو کلپ درست نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص خانہ کعبہ کا طوا ف کرکے جیسے ہی حجر اسود کا بوسہ لینے کیلئے آگے بڑھا بے ہوش ہوکر گر گیا اور مسجد الحرام کے اہلکاروں نے اِسی عالم میں حجر اسود کا بوسہ دلوایا جبکہ وہ جان کی بازی ہار چکا تھا۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ یہ وڈیو پرانی ہے۔ حرم شریف کے اہلکاروں نے ایک معذور کو وہیل چیئر سے اٹھا کر حجر اسود کا بوسہ دلوایاتھا۔ بعض لوگوں نے ایک واقعہ کو دوسرے سے جوڑ کر ایک نئی خبر تیار کرکے پیش کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں