لیڈز ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لیڈز: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں شکست دے کر 22 سال بعد سیریز اپنے نام کرنے کی خواہاں ہے۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ لیڈز وکٹ بیٹنگ کے سازگار نظر آ رہی ہے اور اس کا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ آخری مرتبہ قومی ٹیم نے وسیم اکرم کی قیادت میں 1996 میں انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔ پاکستان اس اہم ترین میچ میں نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین کو ٹیسٹ کیپ دے گا جنہیں میچ کے دوران زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ شامل کیا جائے گا۔گزشتہ 8 میں سے 6 ٹیسٹ ہارنے والی انگلش ٹیم بدترین دور سے گزر رہی ہے جسے میچ جیت کر سیریز بچانے کا مشکل ترین چیلنج درپیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں