رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو طلب

کراچی: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو طلب کر لیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا جب کہ اسی روز صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھا کرے گی، زونل اور صوبائی کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کریں گی جس کے بعد مفتی منیب الرحمان رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.