حریت کانفرنس نے بھارتی مذاکرات کار دنیش ورما سے بات چیت کا بائیکاٹ کر دیا، بھارتی میڈیا

بھارتی مذاکرات کار دنیش ورما کا دورہ کشمیر جاری ہے جبکہ حریت کانفرنس نے بھارتی مذاکرات کارسے بات چیت کا بائیکاٹ کردیا ہے۔حریت رہنما سید علی گیلانینے کہاہے کہ بھارت کبھی بھی کشمیر تنازع حل کرانے میں مخلص نہیں رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے مذاکراتکار دنیش ورما پیر کے روز سے سرینگر میں موجود ہیں اور وہ حریت کانفرنس سمیت کشمیری رہنمائوں اور جماعتوں سے مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حریت کانفرنس کے کسی رہنما نے بھی ورما سے ملاقات نہیں کی۔ حریت کانفرنس کے رہنمائوںسید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور دیگر نے بھارتی مذاکرات کارکو مودی حکومت کا ڈھونگ قرار دیااور دنیش ورما سے ملنے یا مذاکرات کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔سید علی گیلانی نے کہا بھارت کبھی مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مخلص نہیں رہا،مذاکراتکار کی آمد محض دکھاوا ہے۔یاسین ملک نے کہا کشمیری بھارتی فوجی طاقت یا کسی دھمکیوں کے باعث جدوجہد آزادی سے دستبردار ہوں گے اور نہ ہی مذاکرات کریں گے۔اس سے پہلے تین کشمیریوں کے قتل کے خلاف پلوامہ اور دیگر اضلاع میں دورے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ اور ہزاروں افراد نے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کئے۔قابض فوج نے فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے سیکڑوں مظاہرین کو متاثر اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں