ایلوویرا جوڑوں کے درد کا مؤثر علاج

اکثر لوگوں کو جوڑوں کے درد کی شکایت رہتی ہے۔ پہلے یہ بیماری صرف بزرگوں کو لاحق ہوتی تھی تاہم اب نوجوان اور بچے بھی تیزی کے ساتھ اس سے متاثر ہورہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق جوڑوں کے درد کی بیماری کی وجہ ہڈیوں کا کمزور ہونا یا وٹامنز کی کمی ہے، اس درد کو دائمی بیماری کہا جاتا ہے جس کو دور بھگانے کے لیے ہرصورت ادویات استعمال کرنی پڑتی ہے اور جیسے ہی ان کا استعمال روک دیا جائے تو درد کی شدت میں اضافہ ہوجاتاہے۔
الیوویرا کے پودے میں کئی بیماریوں کو دور بھگانے کی صلاحیت موجود ہے ،یہ پودا جوڑوں اور کے درد سے نجات دلانے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ ہ اگر اس کے ساتھ دیسی مکھن اور گھی کا استعمال کیا جائے تو یہ موٹاپے کو دور بھگانے میں بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے اگر آپ ایلوویرا کا ستعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کواسکا طریقہ استعمال معلوم ہو ۔
جب الیوویرا کا پتہ توڑا جاتا ہے تو اس میں سے پیلا تیل نکلتا ہے جسے عام طور پر لوگ خوراک کے لیے استعمال کرلیتے ہیں جبکہ یہ تیل مضرِ صحت ہے اور چیزوں کو گلانے کے کام آتا ہے۔آپ سب سے پہلے الیوویرا کا پتہ چھری کی مدد سے کاٹ کر علیحدہ کر لیں اور پھر اْسے اچھی طرح پانی سے دھوئیں، بعد ازاں اس کے دونوں کنارے کاٹ دیں تاکہ پیلا تیل بند ہوجائے۔پھر اس کا چھلکا اتار کر اندر سے دیڑھ انچ کا ٹکڑا نکالیں اور اْسے نہار منہ پانی کے ساتھ نگل لیں یا پھر سوکھے الیورا کو لے کر اْس میں یہ ٹکڑا ڈالیں اور گرینڈر کی مدد سے پیس کر اسے استعمال کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں