اسرائیل کا خفیہ دورہ کرنیوالی برطانوی وزیر پریٹی پٹیل مستعفی

عالمی ترقیاتی امور سے متعلق برطانوی وزیر پریٹی پٹیل مستعفی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے حکومت کو بتائے بغیر اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا اور اسرائیلی وزیروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔برطانوی وزیر پریٹی پٹیل موسم گرما میں اسرائیل کے خفیہ دورے پر گئی تھیں اور اسرائیلی وزیراعظم، وزرا ء اور سیاستدانوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ملاقاتوں کا علم ہونے پر برطانوی وزیراعظم نے پریٹی کو وطن واپس طلب کرلیا تھا۔بدھ کے روز پریٹی نے استعفی دیا اور برطانوی وزیراعظم کے نام خط میں اسرائیلی وزیروں سے خفیہ ملاقاتوں پر معافی مانگی۔ برطانوی حزب اختلاف نے پریٹی کے استعفے اور ان سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں