کینیڈا میں پاکستان کی قومی زبان کو فروغ دینے والی 'سپر اردو موم'

پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون تمانیہ جعفری، کینیڈا میں اردو زبان کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لیے اپنے بلاگ ’سپر اردو موم‘ کو مفید انداز میں بروئے کار لارہی ہیں۔تمانیہ جعفری نے بلاگ ’سپر اردو موم‘ کا آغاز 3 سال قبل کیا تھا، جس کا اہم مقصد کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کو اردو بول چال سے واقف کروانا اور انہیں ملکی ثقافت سے آشنا کرنا ہے۔تمانیہ نے یہ بلاگ خاص طور پر والدین کی مشکلات حل کرتے ہوئے اُن چھوٹے بچوں کے لیے بنایا ہے جو زبان سیکھنے کے مراحل میں ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بچے جو بچپن میں دو زبانوں کے درمیان پرورش پاتے ہیں، وہ اُن بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں جو ایک زبان بولنے والے ماحول میں بڑے ہوتے ہیں ۔
ان کے مطابق دو زبانیں بولنے اور سمجھنے والے بچوں میں تخلیقی صلاحیتیں بھی زیادہ ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں